ایشیا اردو

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک نے کہاکہ یونین کونسل مخدوم رشیدکی گلیوں کی تعمیرومرمت کیلئے ایک کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے دیئے جس میں سے 90لاکھ روپے نئی سیوریج لائن پرخرچ ہونگے جبکہ 60لاکھ روپے سے گلیوں کی تعمیرومرمت کاکام مکمل ہوچکاہے جس کاافتتاح میں نے کردیاپچھلے پندرہ سالوں سے یونین کونسل میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوسکا حکومت پنجاب عوام کوسہولیات دینے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے یونین کونسل مخدوم رشید میں پینے کے صاف پانی کی اسکیم پرسروے جاری ہے جلد یہاں کی عوام کومیٹھاپانی پینے کیلئے دستیاب گاکھارے پانی کی وجہ سے عوام کوشدیدمشکلات کاسامناہے جسکاہمیں احساس ہے حکومت جلد عوام کوخوشخبری دے گی اس موقع پرچیئرمین پیرلیاقت علی شاہ،وائس چیئرمین چوہدری فقیرحسین گل،چوہدری شبیر،راناعلاو¿الدین، صابرگل اورملک عبدالرو¿ف آرائیںسمیت دیگر ہمراہ تھے ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار