ایشیا اردو

صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے ملتان میں "تارے زمین پر" فاؤنڈیشن کے زیر تحت چلنے والے ادارے " دارالسکون" کا دور کیا جہاں ان کے ساتھ ٹرسٹ کی سی ای او فادیہ کاشف اور ڈائریکٹر کاشف ریاض بھی تھے۔
صوبائی وزیر نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ "دارالسکون" میں خانہ بدوش خاندانوں کے بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ خانہ بدوش خواتین "دارالسکون" میں آرٹ اینڈ کرافٹ کا کام سرانجام دیتی ہیں جس میں کڑھائی اور مٹی کے کھلونے شامل ہیں۔ ان کھلونوں کی آمدن سے انہی خواتین اور بچوں کو سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
سید یاور عباس بخاری نے سنٹر میں مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور بچوں سے ملے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے ذمہ داران معاشرے میں ایسے لوگوں کی خدمت کر رہے اور ان کا مستقبل سنوارنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں عموما نظرانداز کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر و بیت المال ملتان مزمل یار، ممبر بیت المال سعدیہ بُھٹہ، منیجر صنعت زار ملتان مظہر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر خضر خان موجود تھے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار