ایشیا اردو

صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال کے دوران صوبہ پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے مزیدکہا کہ  کپاس کے پیداواری اعداد وشمار جاری کر دئیے گئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ سیزن کے مقابلے رواں سیزن میں اب تک کپاس کی ملکی مجموعی پیداوار میں 54.22فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رواں برس یکم دسمبر تک 71لاکھ 68 ہزار ایک سو اٹھارہ گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 46 لاکھ 48ہزار 118 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔فیکٹریوں میں 25 لاکھ بیس ہزار 26 گانٹھ زائد کپاس آئی ہے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ صوبہ پنجاب میں کپاس 36لاکھ 79 ہزار سولہ فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گزشتہ سال 26 لاکھ 34 ہزار 487 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔رواں کاٹن سیزن میں دس لاکھ چوالیس ہزار 529 گانٹھ زائد کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ اس طرح صوبہ پنجاب پیداوار میں اضافے کی شرح قریباً40 فیصد رہی ہے۔صوبائی وزیر نے کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سال کے مقابلے میں زائد کپاس کی پیداوار سے کاشتکاروں جنزز اور ٹیکسٹائل انڈسری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔کپاس کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں،محکمہ زراعت کے عملہ اور کاشتکاروں کی محنت کی بدولت ہوا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار