ایشیا اردو/راجہ پرویز اقبال

 

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی 
 جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین کی رہائش گاہ آمد اس موقع پرراجہ صغیر احمد نے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ میں علاقے کی خدمت دل و جان سے کر رہا ہوں سیاسی مداری پراپیگنڈا کرتے رہیں میں عوامی خدمت کرتا رہوں گا اور اسی مشن کو جاری رکھوں گا کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، راجہ الطاف حسین پارٹی کو منظم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں انکے خدمات کسی سے
ڈھکی چھپی نہیں اس موقع پر سٹی صدر راجہ وحید احمد خان،سئنیر صدر سردار ایم رضا،صدر مواڑہ راجہ ظفر،سئنیر صدر راجہ طاہر ایوب،فنانس سکریڑی راجہ امتیاز حسین،جنرل سکریڑی مواڑہ راجہ اعجاز،راجہ شوکت الیاس،سابق کونسلر اسلوہا ظفرعلی،راجہ تیمور، نمبردا مواڑہ راجہ جہانگیر،راجہ اخلاق، شہزاد آف ساعی ،راجہ عقیل،راجہ عدیل و راجہ حشام و دیگر نے شرکت کی۔ راجہ صغیر احمد نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا  ترقیاتی کاموں کے حوالے سے یوسی مواڑہ میں آپکی 
مشاورت سے فنڈز جاری ہونگے جبکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں پربھی  تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اوراعتماد کا اظہار کیا گیا،اس موقع پر راجہ الطاف حسین نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں،

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار