مانٹرنگ ڈیسک

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلیا کے دو تجربہ کار کھلاڑی بین ڈنک اور جیمز فالکنر  اپنی ٹیم کو 24 سال بعد شائقینِ کرکٹ کی سرزمین، پاکستان میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کو کرکٹ کے کھیل کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے، وہ پرعزم ہیں کہ مہمان ٹیم پاکستانی شائقین کرکٹ کے سامنے کھیل کر خوب لطف اندوز ہوگی۔
بین ڈنک کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 30 میچز کھیل چکے ہیں۔
 ایڈیشن 2021 میں لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ہوکر پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بننے والے جیمز فالکنر رواں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ اب تک لیگ کے 20 میچز کھیل چکے ہیں۔
'پی ایس ایل میں شرکت کی غرض سے لگاتار چوتھے سال پاکستان آیا ہوں'
34 سالہ بین ڈنک کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سپرلیگ میں شرکت کی غرض سے لگاتار چوتھے سال پاکستان آئے ہیں، اس عرصے کے دوران وہ یہاں کی ثقافت سےکافی حد تک روشناس ہو چکے ہیں تاہم سب سے خاص بات یہاں کرکٹ سے بے حد محبت کرنے والے مداح ہیں جوکرکٹ میچز دیکھنے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار