ایشیا اردو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے لیے فرنچائز  پشاور زلمی نے نئی کٹ متعارف کروادی۔
پشاور زلمی نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ انتظار ختم ہو گیا کیونکہ فرنچائز نے 27 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے نئی کِٹ کی نقاب کشائی کردی ہے۔
ویڈیو میں آل راؤنڈر شعیب ملک سمیت، حیدر علی، کامران اکمل، عثمان قادر اور وہاب ریاض کو دیکھا جاسکتا ہے
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ کراچی کنگز اور پی ایس ایل 6 کی چیمپئن ٹیم ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار