ایشیا اردو

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے 11ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز 9 رنز سے ہرادیا ہے۔کراچی کنگز کی یہ ایونٹ میں مسلسل چوتھی ناکامی ہے۔ 

174 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بناسکی۔ کپتان بابراعظم کی 63 گیندوں پر ایک چھکے اور 12  چوکوں کی بدولت 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی ان کی ٹیم کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں پہلی کامیابی نہ دلاسکی۔این کاکبین 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں بیٹرز کے علاوہ کراچی کنگز کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتا رہا۔

محمد عمر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائےتھے۔  شعیب ملک 28 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انہوں نے چوتھی وکٹ کے لیے بین کٹنگ کے ہمراہ 59 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ بین کٹنگ نے 24 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کی دوسری سب سے کامیاب پارٹنرشپ 53 رنز کی تھی، جو اوپنرز حضرت اللہ ززائی اور کامران اکمل نے قائم کی تھی۔ حضرت اللہ 41 اور کامران اکمل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عمید آصف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار