ایشیا اردو

 نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا، افتتاحی میچ لاہورقلندرزاورملتان سلطانزکےدرمیان ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کے دوران شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، دیگر میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔
راولپنڈی میں 11 میچز، کراچی اور لاہور میں9،9 جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان سپر لیگ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔
نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت اورکورکمانڈرسے میچ کےحوالےسےرابطہ کیا تھا، بلوچستان سٹیڈیم کا حال اچھا نہیں ہے تاہم بلوچستان میں ایک نمائشی میچ کروایا جائےگا۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل کے موقع پر ویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔
مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ٹیموں کے اضافے سے متعلق فرنچائزز سے ساتویں اور آٹھویں ٹیم کو شامل کرنےکی بات کررہےہیں، ٹیمیں بڑھانا ایک چیلنج ہےلیکن امید ہے اس پر قابو پالیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار