ایشیا اردو

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پچھاڑ کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ایونٹ کے دوران کوالیفائر راؤنڈ میں ہار کا بدلہ بھی لے لیا۔
 قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کے سپرد تھی۔
ملتان سلطانز بیٹنگ:
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا، دونوں نے ابتداء میں محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم چوتھے اوورز کی آخری گیند پر محمد رضوان 12 گیندوں پر 14 رنز بنا کر چلتے بنے، شان مسعود 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حفیظ نے عامر عظمت کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ بیٹر 6 رنز بنا سکے۔ آصف آفریدی ایک سکور بنا بولڈ ہوئے۔ زمان خان کے حصے میں وکٹ آئی۔
رئیلی روسو 15 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر عبد اللہ شفیق کو کیچ دے کر چلتے بنے ۔ ٹم ڈیوڈ 27 رنز بنا کر رنزبنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بن گئے، ڈیوڈ ویلی بھی لاہور قلندرز کے کپتان کو وکٹ دے بیٹھے۔ آل راؤنڈر صفر  بولڈ ہوئے۔ 
خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، حارث رؤف نے وکٹ حاصل کی۔ رومان رئیس 6 سکور بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔  عمران طاہر 10 سکور پر چلتے بنے۔ ملتان سلطانز 138 رنز پر ہمت ہار گئی۔ شاہین شاہ آفریدی3، حفیظ اور زمان خان نے 2.2 جبکہ حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے 1.1 وکٹیں حاصل لیں۔ 
لاہور قلندرز بیٹنگ:
اس سے قبل لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عبد اللہ شفیق نے کیا جبکہ ملتان سلطانز کی طرف سے پہلا اوور آصف آفریدی نے کیا۔
 قلندرز کا آغاز اچھا نہ تھا ، پہلے تین بیٹرز محض 25 سکور پر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان، عبد اللہ شفیق اور ذیشان اشرف نے بالترتیب 3، 14 اور 7 سکور بنائے۔لاہور قلندرز کو چوتھا نقصان کامران غلام کی صورت میں اٹھانا پڑا جب بیٹر 20 گیندوں پر 15 رنز بنا کر چلتے بنے۔ باؤنڈری پر شان مسعود کی مدد سے ٹم ڈیوڈ نے کیچ تھاما۔ 46 گیندوں پر 69 ورنز کی دلکش اننگز کھیل کر محمد حفیظ آؤٹ ہوئے، شاہنواز دھانی نے وکٹ حاصل کی۔ 
لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میچ میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سٹیڈیم میں 25 ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی جبکہ صدر عارف علوی، چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ، گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھا۔
پی ایس ایل اختتامی تقریب:
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 7 کی مختصر لیکن پروقار اختتامی تقریب ہوئی جس میں پاکستان کے دل لاہور کے خوب صورت مناظر نے سب کو سحر زدہ کردیا۔
اختتامی تقریب میں تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم میں پہلے پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ 6 ایڈیشنز کی مختصر تاریخ بتائی گئی جس کے بعد اسپانسر ادارے کے سربراہ نے ایونٹ کے انعقاد پر روشنی ڈالی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار