مانٹرنگ ڈیسک

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں شامل  ٹیم کراچی کنگز کے لیے مسلسل تین شکستوں کے بعد خوشی کی خبر آگئی۔
اطلاعات ہیں کہ کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر فٹ ہوگئے ہیں جس کے پیش نظر   محمد عامر آج ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں پورے ردھم کے ساتھ بولنگ کرتے نظر آئے۔
ہمسٹرنگ انجری کا شکار محمد عامر نے پی ایس ایل سیزن سیون کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہےکراچی کنگز اپنا چوتھا میچ 4 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی تاہم اب اس حوالے سے امکان ہے کہ محمد عامر زلمی کے خلاف میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
خیال رہے کہ کراچی کنگز کو مسلسل تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، مسلسل تیسری ناکامی سے دوچار ہونے والی کراچی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخر میں ہے اور یہ وہ واحد ٹیم ہے جو اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار