ایشیا اردو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو55 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم 194 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ 
پشاور زلمی اننگز
کراچی کنگز کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 193 رنز بنائے، حضرت اللہ زازائی نے سب سے زیادہ 52 رنز بنائے، محمد حارث 49، شعیب ملک 31 اور بین کٹنگ 11 سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے، کراچی کنگز کے کرس جورڈن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کنگز
پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف کراچی کنگز کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 138 سکور بناسکی، کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 59 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جوئے کلارک 26 سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے، پشاورزلمی کے سلمان ارشاد اور وہاب ریاض نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار