ایشیا اردو

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت میں پاکستانی سفارتخانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کا معاملہ ٹوئٹر کے ساتھ اٹھا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانوں کے سرکاری اکاؤنٹس کی بحالی کے لئے ٹوئٹر سے رابطہ کیا گیا، بھارت میں پاکستانی سفارتخانوں، اہم شخصیات کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹوئٹر اپنے متعصبانہ رویے پر نظر ثانی کرے اور بھارت میں سرکاری پاکستانی اکاؤنٹس کی بحالی کے حوالے سے قدم اٹھائے۔
 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار