ایشیا اردو

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت سے پہلے اس کی پختگی کا یقین کرلیں جو بعدازبرداشت کوالٹی کے لیے بہت اہم ہے۔باغبان ترشاوہ پھلوں کی اقسام فیوٹرل ارلی، مسمی، ریڈ بلیڈ ہنی، میڈرین، شمبراور ڈنکن وغیرہ کی برداشت دسمبر کے آخر تک مکمل کریں۔ پھل کو اس وقت توڑیں جب ان میں مٹھاس کی مناسب مقدار موجود ہو اور پھل اپنے معیاری وزن کو پہنچ جائے۔ترشاوہ پھل کو قینچی یا کلپر(Clipper)کی مدد سے پھل کے بالکل قریب سے کاٹیں اور ڈنڈی کا سائز چھوٹا رکھیں۔اگر پھل پودوں پراونچے لگے ہوں تو سیڑھی کا استعمال کریں۔ پھل کو زیادہ مت دبائیں تاکہ اس کی مضبوطی متاثر نہ ہو۔ پھل کی برداشت صبح کے وقت کریں اور برداشت کے بعد پھلوں کو خشک اور سایہ دار جگہوں پر رکھیں۔دوران برداشت پھل کو گرنے یا ٹہنیوں سے زخمی نہ ہونے دیں۔ برداشت کے بعد پھل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے پلاسٹک کے فیلڈ بکس استعمال کریں۔پھل کو ڈبوں میں ڈالنے سے پہلے بیماری یا کیڑوں سے متاثرہ اور خراب پھل کو الگ کرلیں۔پھل کو پیکنگ سے پہلے اچھی طرح دھوئیں کیونکہ اگرپھل گرد آلو دہو تو اس کے جلدی گلنے سڑنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ پھل کو کسی نرم کپڑے سے اچھی طرح صاف کرلیں اور چھلکے پر سیاہ یا خاکی رنگ کے داغ زیادہ مقدار میں ہونے کی صورت میں پوٹاشیم پرمیگنیٹ کے محلول سے نرم برش کے ساتھ دھوکر خشک کرلیں۔پھل کی صفائی کے بعد اس کی درجہ بندی کرلیں۔ ایک کریٹ میں ایک ہی قسم، سائز، معیار اور ایک ہی وقت توڑے گئے پھل کو پیک کرکے فروخت کے لیے منڈی میں بھیج کر زیادہ آمدن حاصل کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار