ایشیا اردو

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق پنجاب کے آبپاش علاقوں کے کاشتکار گندم کی منظور شدہ اقسام دلکش21-،سبحانی21-،ایم ایچ21-،اکبر19،غازی19،بھکر سٹار،اناج2017،زنکول2016،بورلاگ2016 اوراجالا2016 جبکہ پنجاب کے تمام جنوبی اضلاع گندم کی کاشت کے لئے گولڈ2016،جوہر2016،آس2011،ملت2011 اور پنجاب کے تمام آبپاش علاقے کلراٹھی اور پانی کی کمی والے علاقہ جات کے لئے فیصل آباد2008 کی کاشت یکم تا10 دسمبر تک مکمل کریں۔ کاشتکار یکم تا 10دسمبر 50سے55کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں اور بیج کے اُگاؤ کی شرح85 فیصد سے ہرگز کم نہیں ہونی چاہیے۔گندم کی مختلف بیماریوں میں کانگیاری، کرنال بنٹ،گندم کی بلاسٹ اور اکھیڑا وغیرہ زیا د ہ نقصان دہ ہیں جو کہ پیداوار میں نقصان کا باعث بنتی ہیں ان بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بیج کو بوائی سے پہلے تھائیو فنیٹ میتھائل بحساب دوتا اڑھائی گرام فی کلو گرام بیج یا امیڈا کلوپرڈ +ٹیبو کونا زول بحساب 4 ملی لٹر فی کلو گرام بیج  لگائیں۔ بہتر ہے کہ بیج کو زہر لگانے کے لئے گھومنے والا ڈرم استعمال کیا جائے اگر یہ میسر نہ ہو تو پلاسٹک کی ایک بوری میں وزن شدہ بیج اور سفارش کردہ زہر ڈال کر بوری کا منہ باندھ کر اوردونوں طرف سے پکڑ کر اچھی طرح ہلائیں تاکہ بیج کے ہردانے کو زہر لگ جائے خیال رہے کہ بوری کو تقریباً آدھا بھرا جائے۔گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے کھیت کا تیاراور ہموار ہونا بہت ضروری ہے۔ وریال کھیتوں میں دو یاتین دفعہ ہل چلائیں اورجہاں کہیں زمین کوہموار کرنا ضروری ہو کر اہ یالیزرلیولرسے زمین کو ہموار کریں۔راؤنی سے پہلے کھیتوں کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں تاکہ کم پانی سے زیادہ رقبے پر راؤنی ہوسکے۔ جب بوائی کا وقت نزدیک آئے تو سورج نکلنے سے پہلے ہل چلائیں اور سہاگہ دیں۔ یہ عمل2یا3 باردوہرانے سے جڑی بوٹیاں تلف ہو جائیں گی اور زمین کی نیچے کی نمی اوپر آجائے گی جو گندم کے اچھے اگاؤ کی ضامن ہوگی۔راؤنی کے بعد وتر آنے پر زمین کو2یا 3 دن کے لئے کراہ یاسہاگہ چلا کر دبادیں اس سے ڈھیلے وغیرہ نہیں بنتے اسے رمبڑ کہتے ہیں رمبڑ کے بعددوہرا ہل چلا کرسہاگہ دیں اور 8 سے 10 دن تک زمین کو یونہی رہنے دیں تاکہ جڑی بوٹیوں کے بیج اگ آئیں اوربعد ازا ں بوائی کے لئے ہل چلا کر ان کو ختم کر دیں۔کاشتکار جڑی بوٹیوں کی کیمیائی تلفی کے لئے محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار