ایشیا اردو

ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کو تونسہ میں جاری واٹر سپلائی سکیم کی مد میں 33ملین کے فنڈز جاری ہو گئے۔وہواہ میں جاری سکیم کے فنڈز کافی عرصے سے تعطل کا شکار تھے۔
    اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو کچھ عرصہ قبل فنڈز کی فراہمی کے لئے خط لکھا تھا جس پر فنڈز کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ تونسہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ پی ایچ ای سیوریج اور پی ایچ اے کی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ شہر میں تفریح اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں صحت اور صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تونسہ، ڈی جی خان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار