ایشیا اردو

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک نے کہاکہ مہنگائی کی لہرعارضی ہے اس پر حکومت قابوپالے گی مہنگائی کی وجہ انٹرنیشنل طور پراشیاءمہنگی ہونے کے باعث ہمارے ملک میں بھی اس کااثر نظرآرہاہے پیٹرول،تیل اورگھی پاکستان باہرسے خریدتا ہے جس کے ریٹ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بلندیوں کوچھورہے ہیں حکومت اپنی معاشی ٹیم کی مدد سے جولائی 2022تک مہنگائی کوکنٹرول کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزیونین کونسل کائیاں پورمیںڈنڈھ موڑ تاچاہ سڑی والاتک پختہ سٹرک بنانے کے افتتاح کے موقع پرکیا اس موقع پررکن پنجاب اسمبلی حاجی جاویداخترانصاری،چوہدری انور،چوہدری لطیف ،چوہدری غلام رسول سمیت دیگر ہمراہ تھے ۔
        انہوںنے مزیدکہاکہ اس یونین کونسل میں دس کروڑروپے سے سیوریج لائن کے نئے منصوبہ کاافتتاح ہوچکاہے جس پرکام تیزی سے جاری ہے ماضی میں یہاں کی عوام کونظراندازکیاگیااورترقیاتی کاموں کاایک منصوبہ بھی نہ دیاگیاجس کی وجہ سے ہرگھرمیں گندے پانی کاجوہڑموجودتھاہماری حکومت نے عوام کے درینہ مسائل پرکام کیالوگوں کوگلیوں اورسٹرکوں کی تعمیرہوئی بجلی کے نئے ٹرانسفامرلگائے گئے تاکہ عوام کوسہولت میسر ہو۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار