ایشیا اردو

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے، صوبے کا پولیو فری ہونا حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ  صوبے میں پولیو کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا اور ٹیم ورک کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت اور انسداد پولیو ٹیمیں تحسین کی مستحق ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے ویکسینیشن کا عمل تسلسل سے جاری ہے اورہم جلد اس مرض کا پاکستان سے مکمل طور پر خاتمہ کر دیں گے۔
خیال رہے کہ رواں سال ملک میں صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ پولیو کا اب تک کا واحد کیس بلوچستان میں رپورٹ ہوا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار