مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ آج سے نافذ العمل ہوگا، پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں پانچ فیصد اضافہ پانچ نومبر سے نافظ العمل ہوگا۔
کرایوں میں اضافہ کا اطلاق تمام ٹرینوں کی تمام کلاسوں پر ہوگا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا جبکہ پرائیویٹ ٹرینوں کی انتظامیہ کو بھی ان ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے‌

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار