ایشیا اردو

 پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 056 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.30 فیصد رہی ہے ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 نومبر 2020 کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار