ایشیا اردو

وزیراعظم نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جلد از جلد گھروں سے نکل کراسلام آباد پہنچیں، آج کا جلسہ تحریک انصاف نہیں پاکستان کی جنگ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں، آج جو جلسہ ہورہا ہے یہ پاکستان کی جنگ ہے، یہ تحریک انصاف نہیں، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوف ہے رش کے باعث عوام جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکیں گے، جلسہ گاہ پہنچنے والے گھروں سے جلدی نکلیں۔
تحریک انصاف آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی طاقت دکھائے گی، پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے اور پاور شو کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، 30 فٹ چوڑا اور 84 فٹ لمبا مرکزی سٹیج تیار کر لیا گیا۔ ساونڈ سسٹم، سکرین کی تنصیب کا کام بھی مکمل کرلیا گیا۔
جلسے میں شرکت کیلئے گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر شہروں سے کارکنان اسلام آباد پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے خواتین کی جلسے میں شرکت کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کرلیا۔ حفاظتی شیٹس اور خاردار تار لگاکر الگ کردیا گیا۔ لائٹنگ اور بجلی کے انتظام کیلئے جنریٹر بھی نصب کر دی گئی۔
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختاریا گل ود گئی ہے، اس جلسے کا پورا کریڈٹ اپوزیشن کو جاتا ہے، پورے ملک سے کارکنان اس جلسے میں پہنچ رہے ہیں، عوام پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہیں، اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، ملک اور بیرون ملک سے کارکنان یہاں پر پہنچ رہے ہیں، 10 لاکھ نہیں 15 لاکھ لوگ یہاں ہر پہنچ رہے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار