ایشیا اردو

 ایوب ایگریکلچرریسرچ انسٹیٹیوٹ ،فیصل آباد میںپنجاب سیڈ کونسل کی ذیلی ایکسپرٹ سب کمیٹی کے تراسی  (83) ویں اجلاس میں سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کی کپاس کی دو(02) نئی اقسام کی کاشت کی منظوری کے لئے سفارشات منظور کی گئیں۔ذیلی ایکسپرٹ سب کمیٹی کے اجلاس میں کل سات (07) کپاس کی اقسام پیش کی گئیں جس میں سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،ملتان، نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹکس انجینئرنگ اور کاٹن ریسرچ اسٹیشن فیصل آباد کی اقسام شامل تھیں۔ادارہ ہذا کی منظور ہونے والی کپاس کی اقسام میں بی ٹی اقسام سائیٹو537اور بی ٹی سی آئی ایم343اقسام شامل ہیں چیف سائنٹسٹ ایوب ایگری کلچر انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کی صدارت میں ہونے والے ایکسپرٹ سب کمیٹی ،پنجاب سیڈ کونسل کے اجلاس میں ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے ادارہ ہذا کی کپاس کی اقسام اجلاس میں پیش کیں،اس موقع پر ان کے ہمراہ بریڈنگ سیکشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد ادریس خان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ایکسپرٹ سب کمیٹی پنجاب سیڈ کونسل کے ممبران اور پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے بریڈرز حضرات نے شرکت کی اجلاس کے بعد ڈاکٹر زاہد نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں سی سی آر آئی کے پاس سب سے بڑا بریڈنگ پروگرام موجود ہے جس کے تحت کاٹن کی تحقیق وترقی میں ہمہ قسم کے چیلنجز سے نپٹنے کی صلاحیت موجود ہے،اس کے علاوہ سی سی آر آئی ملتان کے زرعی سائنسدان کپاس کی کی ایسی نئی اقسام پر کام کر رہے ہیں جو جاری موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکیں اور بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت کی حامل ہونے کے ساتھ زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل ہوں جس سے زرعی فی ایکڑ پیداوار اور کاشتکاروں کے منافع میں اضافہ ہو سکے۔ ڈاکٹر زاہد محمود کا مزید کہنا تھا کہ کپاس کی یہ اقسام ریشہ کی اعلیٰ خصوصیات کے ساتھ ساتھ وائرس کے خلاف قوت مدافعت رکھنے اور زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل ہیں اور سفارش کردہ اقسام زیادہ گرمی برداشت کرنے اور کم دستیاب پانی میں بہترین پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتیں ہیں اور ان اقسام کا پیداواری پوٹینشل 50من فی ایکٹر تک ہے۔ڈاکٹر زاہد محمود کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے کاشتکار اچھی مینجمنٹ کا خصوصی خیال رکھیں اور کاشتہ کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی کو سامنے رکھ کر کاشت کاری کے امور ٹھیک سے سرانجام دیں تو وہ بہت اچھی فی ایکڑ پیداوار لے سکتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار