بھارتی حکومت  نے  بالآخر کرتار پور راہداری 19 نومبر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کےسکھ ارکان پارلیمنٹ نےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سےکرتار پور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت نے کورونا کو وجہ بتاکر 16 مارچ 2020 کو کرتار پور راہداری بند کر دی تھی
ذرائع کے مطابق بھارت میں سکھوں کی تمام تنظیموں نے بھی راہداری کھولنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس کے بعد بھارتی حکومت  نے باباگورو نانک کی 552 ویں سالگرہ پر کرتار پور راہداری کھولنےکا اعلان کردیا۔
سربراہ پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر نے نجی ٹی وی چینل سےگفتگو میں بتایا کہ انہیں بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری 19 نومبر کو کھولنے کے غیر سرکاری انتظامات کاعلم ہے، تاہم بھارت کی طرف سے پاکستان کو سرکاری طورپر تاحال مطلع نہیں کیاگیا۔

WebDask

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار