ایشیا اردو

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے، جس کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ صرف 2اراکین قومی اسمبلی میں باقی رہ گئے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے 45اراکین نے استعفے واپس لینے کی درخواست کی تھی جس میں سے 43اراکین کے استعفے منظور ہوگئے۔
ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق پی ٹی آئی کے اب تک 123اراکین کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں، دو اراکین کے استعفے ان کی چھٹی کے درخواست کے باعث منظور نہیں کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی اراکین کے استعفے بھی موصول ہوگئے۔
الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق آج اجلاس میں فیصلہ کرے گا جبکہ پی ٹی آئی ارکان کی ڈی نوٹیفائی نہ کرنے درخواست کا بھی جائزہ لے گا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار