ایشیا اردو

تحریر : صہیب اقبال

پاکستان پیپلز پارٹی دوبارہ پنجاب میں اپنی جگہ بنانے کے لیے متحرک دکھائی دیتی ہے کیونکہ گزشتہ چند عام انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تاہم اب پاکستان پیپلز پارٹی نے دوبارہ پنجاب میں کارکنوں کو متحرک کردیا ہے خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی جو پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں جبکہ اس وقت سینیٹ میں بطور اپوزیشن ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں وہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو دوبارہ زندہ کرنے میں سرگرم ہے ۔ اس ضمن میں آج سے چند ماہ قبل چئیرمن بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب کا طویل دورہ کیا اس دوران وہ مختلف اضلاع میں گئے ، سول سوسائٹی ، وکلا ، تاجر برادری اور عوام سے ملاقاتیں کیں پرانے کارکنوں کو ساتھ لیا اس دوران مختلف سیاسی رہنما بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بنے  ۔ 
چئیرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے پنجاب میں جماعت کو کھڑا کرنے کے لیے خصوصی توجہ دی جس کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے حلقہ 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 32 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے دوسری طرف خانیوال کے ضمنی انتخاب میں بھی 15 ہزار ووٹ حاصل کیے جس میں گیلانی خاندان نے بھرپور کردار ادا کیا جس سے دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑے صوبے میں خود فعال کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
پنجاب میں تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی اور خراب گورننس نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے حالات سازگار بنا دیے ہیں کیونکہ اب سیاسی کھلاڑی اور الیکٹیبلز پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں جبکہ اگر 2018 کے انتخابات کو دیکھیں تو خاص طور پر جنوبی پنجاب کے اندر بہت سے حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کا امیدوار چند ووٹوں سے  مدمقابل سے جیتا ۔ اگر ان حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی زیادہ توجہ دے تو انتخابی نتائج کافی حد تک بدل سکتے ہیں ۔ دوسرا جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے عملی اور آئینی اقدامات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے سنجیدہ کوششیں کی ہیں جس کا ایڈوانٹیج بھی پی پی پی کو پہنچے گا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی جنوبی پنجاب کے دور پر پہنچنے والے ہیں جس سے جماعت اور ورکرز دونوں متحرک ہوں گے ۔
گزشتہ سالوں کی نسب اب پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک دوبارہ بہتر ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس میں اہم کردار پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو زرداری اور وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی کا ہے جو ضمنی انتخابات اور سیاسی رہنماؤں سے رابطے میں متحرک دکھائی دے رہے ہیں تاہم اگر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب اور خصوصی طور پر جنوبی پنجاب میں بھرپور توجہ دیتی ہے تو پنجاب میں دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے اور آئندہ انتخابات میں وفاق کے اندر حکومت آسانی سے بناسکے گی اس لیے پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب اور خصوصی طور پر جنوبی پنجاب جہاں تقریباً قومی اسمبلی کی 50 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 100 سے زائد نشستیں ہیں جو آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
ماضی میں جب بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاق میں حکومت بنائی ہے تو پنجاب سے نشستیں جیت کر ہی بنائی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو اس چیز کا ادراک ہے کہ پنجاب میں پوزیشن مظبوط کیے بغیر وفاق میں اقتدار حاصل کرنا ممکن نہیں

 

  نوٹ: ادارے کا قلمکار کے خیالات اور پیش کردہ مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار