ملتان تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ راول والی پل کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کا پولیس پر مبینہ حملہ۔ حملہ کے دوران چند روز قبل پل کھارا کے قریب پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل محمد عباس کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا ڈاکو محسن لنگاہ ہلاک ہو گیا، ڈھائی نمبر سوئی گیس روڈ کے قریب گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا ٹائر تبدیل کرنے کے دوران پولیس ملازمین ملزم محسن کو لے کر ایک سائیڈ پر کھڑے تھے کہ سوئی گیس کچے روڈ کی طرف ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس اور ڈاکووں میں کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ سے زیر حراست  ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے دوران حملہ کرنے والے نامعلوم ڈاکو رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ جاں بحق  ملزم ریپ، اقدام قتل، رابری، نقب زنی، چوری، موٹر سائیکل چوری اور منشیات سمیت 20 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔پولیس جاں بحق ہونے والے ملزم نے چند روز قبل پل کھارا کے قریب پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل محمد عباس کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔پولیس

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار