روس نے یوکرین کے شہر کراماٹوسک میں واقع ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ کیا ہے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے مشرقی شہر کراماٹوسک میں میزائل برسائے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق منگل کو روس نے یوکرین کے شاپنگ سینٹر اورپیزا ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا ہے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کیلئے ریسکیو عمل جاری ہے جبکہ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کو مردہ اور کئی لوگوں کو چیختے اور مدد کو پکارتے دیکھا ہے۔
حکام نے بتایا کہ دھماکے کے مرکز میں رہائشی عمارتیں بھی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق جس علاقے میں میزائل سے حملہ کیا گیا وہ یوکرین کے قبضے میں ہے لیکن ان علاقوں سے قریب ہے جہاں اب روس نے قبضہ جمایا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں کا سلسلہ کئی عرصے سے جاری ہے، روس کی جانب سے یوکرین پر فضائی حملے بھی کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یوکرین کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوا ہے جبکہ بعض علاقوں پر روس قبضہ جماچکا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار