گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کیلئے ملتان سٹیڈیم پہنچیں لیکن وہاں موجود چند شائقین کرکٹ نے انتہائی نازیبا حرکت کرتے ہوئے قابل اعتراض نعر ے لگائے جس سے اداکارہ کی شدید دل آزادی ہوئی تاہم وہ چہرے پر غصے کے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے چلی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے سٹیڈیم میں گزشتہ روز ملتان سلطانز اور  کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں شوہر کی حوصلہ افزائی کیلئے اداکارہ ثناء جاوید بھی پہنچیں لیکن اس دورا ن انہیں اس وقت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا جب کچھ فاصلے پر موجود چند شائقین کرکٹ نے ان کے سٹیج سے نیچے اترتے ہوئے ویڈیو بنائی اور ساتھ ’ ثانیہ مرزا ‘ کے نعرے لگانا شروع کر دیئے ۔
اس موقع پر اداکارہ نے غصے سے شائقین کرکرٹ کی طرف دیکھا اور بغیر کچھ کہے وہاں سے چلی گئیں اس موقع پر اداکارہ کی جانب سے بے حد ضبط کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ۔
یاد رہے کہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے دوسر ی شادی کا اعلان گزشتہ ماہ 10 جنوری کیا جبکہ اس وقت کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف تھے ۔ شعیب ملک کے ثانیہ مرزا سے ایک بیٹا ہے جس کا نام اذہان ہے اور وہ اپنی والدہ کے ساتھ ہی مقیم ہے ۔
دوسری جانب شعیب ملک سے ثناء جاوید کی بھی دوسری شادی ہے جبکہ اس سے قبل انہوں نے 2020 میں معروف گلوکار عمیر جیسوال سے شادی تھی لیکن وہ زیادہ عرصہ نہ چل سکی ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار