ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ میں پاکستان کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
بھارت کے شہر بنگلورو میں جاری ساف کپ فٹبال میں پاکستان ٹیم اپنے آخری گروپ میچ میں نیپال کے خلاف میدان میں اُتری، نیپال نے قومی ٹیم کو 0-1 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے جو بےسود رہے، پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔
دوسرے ہاف میں نیپال کی ٹیم پاکستان پر حاوی نظر آئی۔ اس ہاف میں پاکستان نے گول کرنے کے کئی مواقع بھی ضائع کیے جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے نیپال کے اشیش چوہدری نے 80ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔
پاکستان گروپ اے میں اپنے تینوں میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگیا جبکہ نیپال کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار