ساہیوال میں گورنمنٹ کالجز کے طلباء و طالبات اور پروفیسرز صاحبان نے حکومتی پالیسی کے خلاف اور کالجز کی مبینہ نجکاری اور فیسوں میں اضافے کے خلاف کالج چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کالج چوک سے شروع ہوکر جیل روڈ ، فیصل آباد روڈ سے ہوتے ہوئے کمشنر آفس تک احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے بینرز اور پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ان کے مطالبات اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف تحریریں درج تھیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر تعلیم دشمن پالیسیاں اپنا رہی ہے جس سے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور بچوں کے مستقبل کے ساتھ نا کھیلے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار