مانٹرنگ ڈیسک 

انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نےلاہورکے ٹینس کورٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں اعصام الحق اور عقیل خان کے ساتھ پریکٹس کی۔
 ثانیہ مرزا لاہورکے نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس پہنچیں جہاں انہوں نے اعصام الحق اور عقیل خان کے ساتھ  ٹینس کورٹ میں ٹینس کھیلی۔بھارتی ٹینس اسٹارنے 2 گھنٹے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نےکہا کہ نشتر اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں عالمی معیارکی سہولیات دیکھ کرخوشی ہوئی، سہولتوں سے ٹینس کو فروغ ملےگا۔
 اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا کے ساتھ 2 دن ٹینس کھیلنےکا موقع ملا ، ثانیہ مرزا کے ساتھ پہلے بھی پریکٹس کرتا رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹینس امن کے لیے بہت اچھا ہے، بھارتی کھلاڑی پاکستان میں آکر کھیلنا چاہتے ہیں، روہن بوپنا کے ساتھ اسی سال ایک ٹورنامنٹ میں پارٹنر شپ کی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار