ایشیا اردو

سرگودھا پولیس ذرائع کے مطابق علی پارک گلشن جمال میں سرکاری اراضی پر کئی سالوں سے منگل بازار لگایا جارہا تھا اور علاقہ کے بااثر ملزم منگل بازار میں سٹال لگانے والوں سے سٹال کی مد میں بھتہ وصول کرتے تھے ۔ 45 سالہ خاتون نورین بی بی جو پرانے کپڑے فروخت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی تھی سٹال کی رقم کے تنازعہ پر اس کا ملزمان سے جھگڑا ہوگیا۔جس پر خاتون نے مبینہ طور پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی اور بعد میں ٹھیکیداروں پر الزام عائد کیا۔ خاتون کو تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے چہرے سمیت اس کا 60 فیصد سے زائد جسم کا حصہ بری طرح جھلس چکا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق علی پارک گلشن جمال میں طویل عرصہ سے حکومت کی اجازت کے بغیر منگل بازار لگایا جاتا ہے دوسری طرف دیگر سٹال کے دوکان داروں کا واقعہ پر کہنا تھا کہ خاتون نے خود بیٹے کے زریعے پٹرول منگوا پر خود کو اگ لگائی واقعہ کے بعد پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار