ایشیا اردو

سعودی عرب قطر میں ہونے والے ورلڈکپ 2022 کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ویزا کی منظوری دے گا۔
سعودی وزارت خارجہ نے قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈکپ کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ویزے کی منظوری کی تصدیق کی۔
سعودی میڈیا کے مطابق حیا فین آئی ڈی کے حامل تماشائیوں کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے 10 دن پہلے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے ویزا دیا جائے گا اور انہیں 60 دن تک رہنے کی اجازت بھی دی جائے گی۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ ویزا ہولڈرز کو  اس مدت کے دوران ملک سے باہر جانے اور دوبارہ داخل ہونے کی اجازت بھی ہوگی البتہ ویزے کے لیے درخواست دینے والے کسی بھی شخص کو سعودی عرب جانے سے پہلے میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنی ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے اس ماہ 2.45 ملین ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار