ایشیا اردو

امریکی صدرجوبائیڈن نے تیل کی پیداوارمیں کمی پر سعودی عرب کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔
امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یہ نہیں بتاؤں گا کہ میرے ذہن میں کیا ہے مگر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
جوبائیڈن نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی امریکی مفادات کے خلاف ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اوپیک پلس نے نومبر سے تیل کی پیداوار میں یومیہ 20 لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا ہے، اوپیک پلس کے فیصلے سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
روس یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ روس اٹیمی ہتھیار استعمال کرنے کی غلطی کبھی نہیں کرے گا، پیوٹن نے یوکرین جنگ شروع کرنے سے پہلے غلط اندازہ لگایا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار