مانٹرنگ ڈیسک 

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس شاہی محل میں ہوا جس میں سعودی عرب کے اہم مسائل پر غور کیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں دوست ممالک سے طے پائے معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کابینہ اجلاس کے اختتام میں 10 معاہدوں کی توثیق کی گئی۔
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ سزایافتہ مجرموں کی حوالگی کےمعاہدے کی منظوری دی جبکہ انسداد جرائم میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور  نشہ آوراشیا کے اجزا کی غیرقانونی تجارت روکنے کیلئے ایم اویوکو حتمی شکل دینے کی توثیق کی گئی۔
کابینہ نے حوثی باغیوں کے سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل حوثی باغیوں کی مسلسل کاروائیوں کا نوٹس لے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار