ایشیا اردو

 سعودی عرب میں جاری ڈاکار ریلی میں قطری ڈرائیور ناصر العطیہ پانچویں اور چھٹے مرحلے میں کامیاب ہونے کے بعد ریلی جیتنے کی پوزيشن میں آگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ڈاکار ریلی میں قطر کے العطیہ اوورآل اسٹینڈنگ میں ایک گھنٹے کی برتری کے ساتھ سب سے آگے نکل گئے ہیں ۔  
سعودی عرب میں 31 دسمبر 2022 سے شروع ہونے والی ڈاکار ریلی 15 جنوری تک جاری رہے گی۔
سعودی ڈاکار ریلی مسلسل چوتھی مرتبہ سعودی عرب میں ہورہی ہے ، اس بار گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں 70 فیصد نئے روٹ مقرر کیے گئے ہیں۔
رواں برس کے ایڈیشن میں نئے ٹریکس متعارف کروائے گئے ہیں جو شرکاء کو بحیرہ احمر کے ساحلوں پر واقع ینبع سے مملکت کے صحرا کی ریت سے ہوتے ہوئے دمام کے ساحل پر دمام تک لے جائیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار