ریاض: سعودی وزارت صحت نے مملکت میں مقیم وزٹ ویزا ہولڈرز کیلئے بھی کورونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی ہے تاکہ وبا کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
اسی ضمن میں سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) سے استفسار کیا گیا کہ سعودی عرب میں وزٹ ویزے پرمقیم افراد کے لیے کورونا ویکسین کس طرح لگائی جاسکتی ہے؟۔
جوازات نے وضاحت پیش کی کہ وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں کورونا ویکسینیشن کے لیے وزٹ ویزوں پر مقیم افراد کے لیے بھی سہولت فراہم کردی گئی ہے، غیرملکی توکلنا یا صحتی ایپ کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں۔
ویکسینیشن کی تاریخ لینے پر مقررہ سینٹر کا بھی تعین کردیا جائے گا جہاں سے ویکسین لگے گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کے لیے مفت سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مملکت کے تمام ریجنزمیں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں پیشگی وقت حاصل کرنے کے بعد وہاں جا کر ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔
سعودی حکام کی کاوششوں کے سبب مملکت میں وبائی مرض پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار