مانٹرنگ ڈیسک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے ایک اسکول میں 54 سالہ سائنس ٹیچر کو اپنے طالب علم کو ویکسین لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق خاتون کے پاس میڈیکل کے حوالے سے نہ تو کوئی سرٹیفکیٹ یا ڈگری تھی اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے کوئی تربیت لے رکھی تھی۔
ویکسین لگانے کی ویڈیو بھی امریکی میڈیا میں گردش کر رہی ہے جس میں  خاتون کہہ رہی ہیں کہ امید ہے تم جلد ٹھیک ہوجاؤ گے جب کہ طالب علم کہہ رہا ہےکہ یہ لیں ، گھر پہ ہی ویکسین لگ رہی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون اسکول میں بائیولوجی پڑھاتی ہیں اور انہوں نے اپنےگھر پہ  ویکسین لگانے کے لیے طالب علم کے والدین کی رضامندی بھی حاصل نہیں کی تھی تاہم کہا جارہا ہےکہ طالب علم خود چاہتا تھا کہ اسے کورونا کی ویکسین لگائی جائے۔
پولیس تفتیش کررہی ہےکہ خاتون کے پاس ویکسین لگانے کے لیے ڈوز کہاں سے آئی اور وہ کون سی ویکسین تھی، کیونکہ امریکا میں 18 سال سےکم عمر افراد کے لیے صرف فائزر کی کورونا ویکسین منظور کی گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار