ایشیا اردو

ویسے تو گزرے برسوں میں سائنسدانوں نے مردہ کیڑوں کو منفرد طریقوں سے استعمال کیا، مگر یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ وہ ان کو روبوٹ میں تبدیل کردیں گے۔
مگر امریکا کی رائس یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے یہ حیران کن کام کیا اور مکڑیوں کی ایک قسم وولف اسپائیڈرز کو روبوٹس میں تبدیل کردیا۔
جی ہاں واقعی سائنسدانوں نے یہ کام کیا ہے اور مردہ مکڑیوں کو روبوٹ میں تبدیل کردیا۔
مگر انہوں نے ایسا کیسے کیا؟ تو اگر آپ کو علم نہیں تو جان لیں کہ انسانوں کے مقابلے میں مکڑیوں میں ٹانگوں کو حرکت دینے کے لیے مسلز نہیں ہوتے۔
اس کی بجائے وہ چلنے کے لیے بلڈ پریشر اور فلیکسر مسلز پر انحصار کرتی ہیں جبکہ ان کے سر میں ایک چیمبر ہوتا ہے جو باہر کی جانب خون بھیجتا ہے اور یہ ہائیڈرولک پریشر کسی مکڑی کو ٹانگ آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جب مکڑیاں مرنے لگتی ہیں تو وہ رینگتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
یہی نظارہ دیکھ کر رائس یونیورسٹی کے ماہرین کو خیال آیا کہ انہیں پنجے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار