ایشیا اردو

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کراچی میں جاری ہے اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پر اعتماد آغاز کیا ہے۔
کیوی اوپنرز ٹام لاتھم اور ڈیوون کونوے نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، دونوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔
ٹاس
اس سے قبل کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر اور محمد نعمان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ باؤلرز حسن علی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، بہت مثبت سوچ کے ساتھ جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔
پاکستانی سکواڈ
قومی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، میر حمزہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ
کیویز کی جانب سے ٹم ساؤتھی (کپتان)، ٹام لیتھم، ڈیون کانوے، کین ولیمسن، ہنری نکلوس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریس ویل، ایش سودھی، میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل ٹیم کا حصہ ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار