ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/سنیر رپورٹر

اور مسلم امہ میں اتحاد،یگانگت،رواداری کے فروغ اور قیام امن کے لئے سعودی عرب نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا جس پر ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں یہ بات ڈیرہ غازیخان سینیٹر و سیکرٹری جنرل مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کر تے ہو ئے کہی اس موقع پر سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام و سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ملاقات میں مذکورہ رہنماؤں نے سعودی سفیر سے دونوں ممالک کی داخلی خارجہ پالیسی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے بھر پور تعاون کے کردار کو سراہتے ہو ئے آئندہ بھی دونوں اسلامی ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار