آسٹریلیا نے بھی سکیورٹی خدشات پر چین کی وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم انتھونی البانی نے محکمہ داخلہ کے جائزے کی تکمیل کے بعد ٹک ٹاک کے استعمال پر حکومتی سطح پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔
اس سے قبل امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، کینیڈا، بیلجیئم اور یورپی کمیشن بھی سکیورٹی خدشات پر سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا چکے ہیں۔ چین ان پابندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیتا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار