ڈسکہ سول ہسپتال  میں جواں سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ  زیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔تھانہ سٹی ڈسکہ میں درج ایف آئی آرمتن کے مطابق سول اسپتال ڈسکہ میں دوائی لینے آئی عوامی روڑ حمید کالونی کی رہائشی 20سالہ لڑکی کو ملزم نے مبینہ طور پر ورغلا پھسلا کر اسپتال کے واش میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
واقعے کےبعد مبینہ ملزم جان سےماردینے کی دھمکیاں دیتے فرار ہو گیا تھانہ سٹی نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کا کہنا ہےفرار ملزم کی گرفتاری لیے چھاپےمارے جارہےہیں,اسپتال میں لڑکی کے سیمپل حاصل کرکے فرانزک کےلیے لاہور بھیج دئیے گئے ہیں۔
اسپتال کے پبلک واش روم میں مبینہ زیادتی کا واقعہ عملے کی غفلت اورناقص سکیورٹی انتظامات کے باعث پیش آیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار