ملک بھر میں شب برأت نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پر مساجد میں شب برأت کے حوالے سے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں علمائے کرام نے شب برأت کی فضیلت بیان کی۔
مختلف مساجد میں بعد نماز مغرب خصوصی نوافل ادا کئے گئے، بعد نماز عشاء عبادات الٰہی، توبہ استغفار، شب بیداری مساجد میں علمائے کرام نے شب برأت کے فضائل بیان کیے، صلوٰۃ التسبیح، محافل ذکر و نعت، درود شریف اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
مساجد کے علاوہ گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا گیا، اس موقع پر اللہ سے گناہوں کی معافی اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں
فرزندان اسلام کی بڑی تعداد نے اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ کیا، قبرستانوں کے باہر بڑی تعداد میں گلاب، اگربتی، عرق گلاب اور دیگر اشیاء کی فروخت کے لئے عارضی سٹالز لگائے گئے۔
دوسری جانب لاہور کے تعلیمی اداروں میں بھی شب برات کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر اساتذہ اور مذہبی سکالرز نے اپنے خطابات میں شب برات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار