ایشیا اردو

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد چانڈیو نے وزیر خارجہ جناب شاہ محمود کا استقبال کیا۔ وہ کچھ دیر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کے آفس ٹھہرے اور پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ آمورز بارے گفتگو کی۔ بعد ازاں وزیر خارجہ جناب شاہ محمود قریشی نے وارڈ 12 نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ملتان ہائی کورٹ جناب حاجی مہر دلبر خان مہار کے سسر کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ جناب شاہ محمود قریشی نے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور مریض کی نگہداشت پر نشتر انتظامیہ کی تعریف کی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال کو مریضوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار