ایشیا اردو

 قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد دوبارہ سے باؤلنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی ان دنوں ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں، فاسٹ بولر دائیں گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، قومی باؤلر جولائی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ ہالینڈ خلاف ون ڈے سیریز، ایشیا کپ اور انگلینڈ کی خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے۔
دوسری طرف پاکستانی سپیڈ سٹار کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اکاؤنٹ سے ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہیں باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے ساتھ میں لکھا کہ آپ کی کامیابی اللہ کیساتھ جڑی ہے نہ کہ آپ کے دماغ کیساتھ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار