ایشیا اردو

 سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کر کے 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نےمقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر130 رنز بنائے، آج کے میچ میں بابر اور رضوان کی پارٹنر شپ نے قومی ٹیم کو 30 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم 21، رضوان 16، شان مسعود 14، شاداب 8 اور حیدر علی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نواز صفر اور وسیم جونیئر 1 رن بنا کر چلتے بنے، آصف علی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 117 رنز بنائے گئے، اوپنر فن ایلن 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ڈیون کانوے 49 اور کپتان کین ولیمسن 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا، نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں، بلیئر ٹکنر اور مچل سینٹنر ٹیم میں شامل کیے گئے تھے۔
سہ فریقی سیریز کا پانچواں میچ کل 11 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 13 اکتوبر کو چھٹے میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش مدمقابل آئیں گے، ایونٹ کا فائنل ٹی ٹوئنٹی جمعہ 14 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار