مانٹرنگ ڈیسک

شاہد آفریدی نے بھارتی بولر محمد شامی کو متنازع ٹوئٹ پر کھری کھری سنا دیں۔
پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے بولر محمد شامی کو متنازع ٹوئٹ پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم کرکٹرز سفیر اور رول ماڈلز ہیں ہمیں متنازع چیزیں ختم کرنے کی کوشش کرنا چاہیے
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں۔ ایسی چیزیں نہیں ہونا چاہییں جس سے لوگوں کے درمیان نفرت پیدا ہو۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو عام آدمی سے کیا امید کی جاسکتی ہے۔
شاہد آفریدی نے محمد شامی کو مخاطب  کرکے کہا کہ  اگر آپ ریٹائرڈ بھی ہیں تو بھی آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے مگر آپ تو بھارت کی موجودہ ٹیم کا حصہ ہیں اس لیے آپ کو ایسی چیزیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی شئیر کیا تھا۔
بھارتی کرکٹر محمد شامی نے شعیب اختر کی ٹوئٹ کے جواب میں شعیب اختر کے ٹوئٹ کر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ سوری برادر اسے کرما کہتے ہیں۔محمد شامی کو اسپورٹس مین اسپرٹ نہ دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ماضی میں محمد شامی کو بری کارکردگی پر ملنے والی دھکمیوں پر پاکستانی کرکٹرز ان کی حوصلہ افزائی کرچکے ہیں۔ محمد رضوان نے محمد شامی کے حق میں ٹوئٹ کیا تھا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار