مانٹرنگ ڈیسک

فلم کی ہدایتکاری گوتم تنانوری نے کی ہے۔ فلم میں ہیروئین کا کردار نبھانے والی مرونال ٹھاکر نے شوٹنگ کے دوران ایک سین کا ذکر کرتے ہوئے مداحوں سے ایک واقعہ شیئر کیا کہ کس طرح شاہد کپور نے انہیں اپنے خوف پر قابو پانے میں مدد کی۔
فلم کے ٹریلر میں بھی لوگ اس سین کو دیکھ سکتے ہیں۔ مرونال ٹھاکر نے بتایا کہ فلم میں ایک سین ہے جس میں انہیں شاہد کپور کو تھپڑ مارنا تھا اور وہ ڈر رہی تھیں کہ کہیں زور سے نہ لگ جائے۔
شاہد کپور نے ان کی ڈھارس بندھائی اور کہا کہ میں خود یہ چاہتا ہوں کہ تم مجھے زور سے تھپڑ مارو اور پھر انہوں نے شاہد کو تھپڑ ماردیا۔ اور اس طرح ہدایت کار اس سین کو فلمانے میں  کامیاب ہوئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار