ایشیا اردو

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 10 لاکھ لوگ تحریک عدم اعتماد کو نہیں روک پائیں گے، جس مائی کے لال میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھا دے، میرا اوپن چیلنج ہے وزیراعظم اور وزراء کو وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھائیں۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا مذاق ملک میں جاری ہے، تحریک عدم اعتماد آئی تو احتساب کے عمل سے ہمارے ممبران پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، تحریک عدم اعتماد آتے ہی نیب کی جانب سے ہمارے ممبران کو نوٹس موصول ہوئے ہیں، چیئرمین نیب کو آگاہ کر دوں آپ کا کوئی کام نہیں عدم اعتماد میں مداخلت کرنے کا، تحریک عدم اعتماد آنے پر نیب کے ممبران کو نوٹسز کا جواب آپ کو دینا پڑیں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو گالی گلوچ پر اتر آتا ہے، وزیراعظم صاحب پہلے ہی گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں، آج یہ پارلیمان کا رخ کرنے کی بجائے سڑکوں کا رخ کر رہے ہیں، جو حکومت سڑکوں کا رخ کرے وہ پہلے ہی ختم ہوچکی ہوتی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار