سبی: جعفرایکسپریس ریلوے لائن کے قریب دھماکہ ، 5افراد زخمی
ایشیا اردو
سبی کے قریب ریلوے لائن پر دھماکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئی، 5افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق سبی کے مقام مشکاف کے قریب ریلوے لائن پر دھماکہ اس وقت ہواجب ٹرین رواں دواں تھی، دھماکہ خیز مواد ٹریک کے قریب نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کی تین بوگیاں بھی پٹڑی سے نیچے اوتر گئی ۔ جس میں 5افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
واقع کے بعد ہی ریسکو اور امدادی ٹیمیں روانہ ہوگی ۔ کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹرین کو آب گم کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔
Leave A Comment